انڈونیشیا: آسمان پر قوسِ قزح کے رنگوں جیسے نایاب بادلوں کا دلکش نظارہ، ویڈیو وائرل

انڈونیشیا کی قدرت کے ایک حیرت انگیز نظارے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں آسمان پر قوسِ قزح کے رنگوں جیسے نایاب بادلوں کا دلکش نظارہ دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ خوبصورت اور حیرت انگیز منظر اس وقت دیکھنے کو ملتا ہے جب سورج کی روشنی فضا میں پانی کی بوندوں اور برف کے کرسٹل سے گزرتی ہے۔

اس وائرل ویڈیو کو سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں