سارہ ٹنڈولکر ،راج ویر دیول کی شادی سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کی صاحبزادی سارہ ٹنڈولکر اور بالی ووڈ اداکار سنی دیول کے بیٹے راج ویر دیول کی شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ کے قریبی ذرائع نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دونوں کے درمیان شادی کا کوئی معاملہ زیرِ غور نہیں اور حیران کن طور پر سارہ اور راج ویر آج تک ایک دوسرے سے ملے بھی نہیں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان خبروں میں کوئی حقیقت نہیں، سارہ غیر شادی شدہ ہیں اور اس وقت اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات پر توجہ دے رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس نوعیت کی قیاس آرائیاں غیر ضروری اور پریشان کن ہیں۔
دوسری جانب سارہ ٹنڈولکر ماضی میں اپنی شادی کے حوالے سے خیالات کا اظہار کر چکی ہیں۔ انہوں نے اپنے بھائی ارجن ٹنڈولکر کی شادی کے تجربے کو اپنی مستقبل کی شادی کے لیے ایک طرح کی تیاری قرار دیا تھا۔ سارہ کا کہنا تھا کہ بھائی کی شادی ان کے لیے ایک بہترین تجربہ ثابت ہوئی جس سے انہیں اندازہ ہوا کہ وہ اپنی شادی میں کیا چاہیں گی اور کن چیزوں سے گریز کریں گی۔جنریشن زی کے رشتوں اور شادی کے حوالے سے خیالات پر بات کرتے ہوئے سارہ نے کہا تھا کہ ان کی نسل شادی کو سنجیدگی سے لیتی ہے تاہم اگر کوئی رشتہ درست سمت میں آگے نہ بڑھ رہا ہو تو اسے ختم کرنے سے بھی گریز نہیں کرتی۔ واضح رہے کہ سارہ ٹنڈولکر، سچن ٹنڈولکر اور انجلی ٹنڈولکر کی صاحبزادی ہیں جبکہ راج ویر دیول معروف بالی ووڈ اداکار سنی دیول اور پوجا دیول کے بیٹے ہیں۔ دونوں کی شادی سے متعلق خبروں کی تردید سامنے آچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں