اجزاء:
•گوشت (بوٹی قورمہ سائز)_____ ڈیڑھ کلو وزن
•لونگ_____ 10عدد
•دہی_____ 1پاؤ
•تیل_____ 1 کپ
•لہسن ادرک (پیسٹ) _____ 2 چائے کے چمچ
•گرم مصالحہ(پاؤڈر) _____ 1 چائے کا چمچ
•سبز الائچی_____ 6عدد
•ٹماٹر(کٹے ہوئے) _____ 3عدد
•جائفل (پاؤڈر) _____ 1 چائے کا چمچ
•ہلدی_____ 1 چائے کا چمچ
•پانی_____ آدھ پاؤ
•پیاز_____ 4 عدد
•جاوتری_____ 1 چائے کا چمچہ
ترکیب:
پیاز باریک اور گول کاٹ لیں۔
دیگچی میں آئل ڈالیں۔
پیاز آئل میں فرائی کر لیں۔
پیاز بادامی رنگ کے ہو جائیں تو لہسن کا پیسٹ ، ٹماٹر، ادرک، ڈالیں اور پکنے کے لئے رکھ دیں۔
ساتھ سبز الائچی، لونگ، دار چینی، سرخ مرچ، نمک ہلدی اور دہی ڈال کر بھون لیں اورمٹن بھی شامل کر دیں جب قورمہ آئل چھوڑ دے تو پانی ڈالیں اور پانی کو خشک کر لیں۔
جائفل ، جاوتری، گرم مصالحہ، اور ہری مرچ شامل کر دیں اور ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔
مٹن کو چیک کر یں۔
جب تیار ہو جائے تو آگ پر سے اتار لیں۔
مٹن قورمہ تیار ہے۔










