برطانوی ڈائریکٹر جنرل خارجہ

برطانوی ڈائریکٹر جنرل خارجہ کا دورہ اسلام آباد، اعلیٰ سطح ملاقاتیں

اسلام آباد: برطانیہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقیاتی امور ایڈ لیویلن نے اسلام آباد کا دورہ کیا۔

برطانوی ڈائریکٹر جنرل نے اعلیٰ سطح ملاقاتیں کیں، برطانوی ڈائریکٹر جنرل نے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لئے برطانیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کا خیرمقدم کیا، شہری تنصیبات پر حملے روکنے کے لئے برطانیہ کے مطالبے کے اعادہ کیا گیا۔

ایڈ لیویلن نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور فورسز کی قربانیوں کی تعریف کی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں برطانیہ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

برطانوی ڈائریکٹر جنرل ایڈ لیویلن نے پاکستان کی طویل مدتی اقتصادی ترقی کے لیے برطانیہ کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں