وزارتِ تجارت

دوسری نیشنل ای کامرس پالیسی کا مسودے فائنل کر لیا گیا: وزارتِ تجارت

اسلام آباد ای کامرس کے فروغ کے لیے پالیسی اصلاحات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق دوسری نیشنل ای کامرس پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی ، پالیسی کا مقصد 2030 تک عالمی ای کامرس مارکیٹ تک رسائی تیز کرنا ہے۔

دستاویز ڈیجیٹل ادائیگیوں کی مطابقت اور لاجسٹک انفراسٹرکچر کی توسیع پالیسی کا اہم جزو ہے جس میں سرحد پار تجارت کی سہولت، ڈیٹا پرائیویسی، سائبر سکیورٹی اور فراڈ کی روک تھام پر توجہ دی گئی ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی سطح پر ون ونڈو ڈیجیٹل آن بورڈنگ سسٹم اور پالیسی کے نفاذ کیلئے مضبوط مانیٹرنگ نظام بھی متعارف کرایا جائے گا جب کہ عالمی معیار کے تقابلی جائزے اور وسیع مشاورت کے بعد پالیسی بنائی گئی۔

دوسری جانب دستاویز کے حوالے سے ای کامرس پلیٹ فارمز، مالیاتی اداروں، ایس ایم ایز، فری لانسرز سے مشاورت ہوئی، پاکستان ون ونڈو کے تحت سرحد پار ای کامرس پورٹل کی تیاری جاری ہے۔

علاوہ ازیں پورٹل پر وزارت تجارت اور سٹیٹ بینک کے مابین مشاورت کا عمل جاری ہے، پاکستانیوں کو ایمازون، ای بے اور علی بابا جیسے پلیٹ فارمز پر کاروبار کی سہولیات ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں