ایرانی صدر

تمام تنازعات کا حل مذاکرات سے چاہتے ہیں: ایرانی صدر

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران تمام تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتا ہے، جنگ کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں۔
تہران میں اہم خطاب کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر نے حکومت کو امن مذاکرات کے لیے مکمل اختیارات دے دیے ہیں۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ دشمن کے گمراہ کن بیانیے اور ناجائز مطالبات کے سامنے نہیں جھکیں گے، فوجی کارروائیوں کے ذریعے ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے جنگ ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔

مسعود پزشکیان کے مطابق قطر کی ثالثی میں امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں، جبکہ مجوزہ معاہدے کا مسودہ زیر غور ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں