اسحاق ڈار کا

اسحاق ڈار کا ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال اور او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل میٹنگ پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے خطے کے مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی اہمیت پر زوردیا، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

مصری وزیر خارجہ سے گفتگو

دوسری طرف نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مصری وزیرخارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

Submit

پاکستان، مصر، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان آر فور فریم ورک کے تحت تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ علاقائی امور پر رابطہ کاری اور باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے آر فوراجلاس جلد بلانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں