عمان: اردن کے جنوبی صوبے کرک کے حمود گاؤں میں چرچ میں آخری رسومات کے دوران فائرنگ سے 7 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق دو مسلح افراد گاڑی میں آئے اور چرچ میں موجود شرکا پر فائرنگ کردی، حملہ آوروں نے تقریباً 5 منٹ تک رائفل اور پستول سے فائرنگ کی۔
فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے، اردن پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔










