اسلام آباد امریکا کی جانب سے ایران کے منجمد اثاثوں کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
وزارتِ خارجہ کے ذرائع عرب میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی آج ایران کا دورہ کریں گے، وزیر داخلہ تہران میں ایک مفاہمتی یادداشت تک پہنچنے کے طریقوں پر بات کریں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ایرانی منجمد فنڈز کے حوالے سے پیشرفت ہوئی ہے، ایرانی منجمد فنڈزکے حجم، اجرا کے وقت کے بارے میں اختلافات برقرار ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ثالثوں کو آگاہ کیا ہے کہ 60 دن سے زیادہ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے، اب یہ ایران پر منحصر ہے کہ وہ تیزی سے جواب دے۔
یاد رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ دو روز کے دوران ایرانی حکام سے متعدد ملاقاتیں کی۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی سے دوبارہ ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگوکی۔










