انقرہ: نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے کہا ہے کہ رکن ممالک نے گزشتہ ایک سال کے دوران دفاع پر 37 ارب ڈالر خرچ کیے، جس کے نتیجے میں اتحاد کی دفاعی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
مارک روٹے نے کہا کہ نیٹو آئندہ سال تک سالانہ 40 لاکھ آرٹلری شیلز تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کر لے گا، جس سے اتحاد کی دفاعی استعداد مزید مضبوط ہوگی۔
انہوں نے زور دیا کہ موجودہ عالمی سیکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر پہلے سے زیادہ تیزی سے اقدامات کرنا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بدلتے ہوئے حالات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے دفاعی صنعتی انقلاب ناگزیر ہے۔










