عمانی سلطان

عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا پہلا دورہ، شاہ چارلس نے حدیث پڑھ کر سنائی

الندن: برطانیہ کے شاہ چارلس نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کے سرکاری دورے پر خیر مقدم کیا۔

برطانیہ کے شاہ چارلس نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کا استقبال کیا، یہ عمان کے سلطان کا 44 سال بعد پہلا سرکاری ریاستی دورہ ہے۔

شاہ چارلس نے اپنے خطاب کے دوران صحیح مسلم کی ایک حدیث عربی میں پڑھی اور عمان کے لوگوں کے اچھے کردار کی تعریف کی۔

حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ ’’اگر تم عمان کے لوگوں کے پاس جاتے تو وہ نہ تمہیں گالی دیتے اور نہ تمہیں مارتے۔‘‘

اس کے علاوہ شاہ چارلس نے آبنائے ہرمز کھلوانے اور مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے عمان کی سفارتی کوششوں کو بھی سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں