طلال چودھری

امام بارگاہ حملے کے خودکش بمبارکی ٹریول ہسٹری افغانستان کی ہے: طلال چودھری

اسلام آباد:وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ امام بارگاہ حملے کے خودکش بمبارکی ٹریول ہسٹری افغانستان کی ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں امام بارگارہ حملے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کےواقعہ میں 31افراد شہید ہوئے، دہشت گرد نےخودکش دھماکہ کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ہونے والی دہشت گردی میں ہمسایہ ملک ملوث ہے، خودکش بمبار سے متعلق ابتدائی معلومات حاصل کرلی گئیں، خودکش بمبار کی ٹریول ہسٹری افغانستان کی ہے۔

وزیرِ مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ خودکش حملے میں آئی جی اسلام آباد کے عزیز بھی شہید ہوئے ہیں، دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں جب کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کو اُن کی سوچ سے زیادہ نقصان پہنچایا گیا۔

طلال چودھری نے مزید کہا کہ ہمسایہ ملک بھارت کی پراکسی نہ بنیں، جو ملک بھر میں ہونے والی دہشت گردی میں معاونت کررہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں