ٹرمپ نے

ٹرمپ نے ایران جنگ ختم کروانے کیلئے چین اور روس سے مدد لینے کا امکان مسترد کر دیا

شینزن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ ختم کروانے کیلئے چین اور روس سے مدد لینے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو ایران کے معاملے پر کسی ملک کی مدد درکار نہیں ہے۔
فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ اور فضائی دفاعی نظام تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ ایران کی میزائل صلاحیت کم ہو کر صرف 12 سے 13 فیصد رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر امریکا کا مکمل کنٹرول ہے اور ایران اب خود امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے، چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے دوران ایران کے معاملے پر کسی قسم کی مدد نہیں مانگیں گے۔

امریکی صدر نے چین کے ساتھ تعلقات کو دوستی اور باہمی احترام پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے شینزن آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا، چین اور امریکا کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام پایا جاتا ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ ایران کی فوجی طاقت کو شدید نقصان پہنچایا جا چکا ہے اور موجودہ صورتحال میں امریکا کو ایران کے خلاف کارروائیوں کیلئے کسی دوسرے ملک کی معاونت کی ضرورت نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں