واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور انہیں امید ہے کہ ایران سے متعلق تنازع بہت جلد ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سفارتی کوششوں کے ذریعے صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے کے تحت ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے اپنے مؤقف پر قائم ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا نے آہنی ناکہ بندی قائم کر رکھی ہے اور آبنائے ہرمز پر امریکا کا کنٹرول موجود ہے، انہوں نے کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز پر کسی قسم کی ٹرانزٹ فیس نہیں چاہتا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا یہ بھی نہیں چاہتا کہ افزودہ یورینیم ایران کے اندر موجود رہے، کیونکہ یہ معاملہ مستقبل کے کسی بھی معاہدے میں اہم نکات میں شامل ہے۔










