تہران: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ اقوام متحدہ کا چارٹر کسی خودمختار ملک پر حملے کا حق نہیں دیتا۔
جرمن صدر کے نام پیغام میں ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ فروری کے آخر میں ہونے والا امریکی اسرائیلی حملہ واضح جارحیت تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی کیلئے نئے مطالبات امریکا کے سامنے رکھ دیے: ایران
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران پر امریکا اسرائیل حملہ اقوام متحدہ چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے، ایران ضروری جنگ کے امریکی مؤقف کو مسترد کر دیتا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا کو من مانے فیصلوں کی بنیاد پر طاقت استعمال کرنے کا اختیار حاصل نہیں، اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قانون کی پاسداری کرنے والے ممالک خاموش نہ رہیں۔










