امریکی وزارت خارجہ کی

امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ

واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ نے ایک نئی وارننگ میں دوبارہ بحرین میں موجود امریکی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ احتیاط اور تیاری کے ساتھ رہیں۔
امریکی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرین میں موجود امریکیوں کو ایران کی حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے مسلح حملوں کے بڑھتے ہوئے خطرات اور خطے میں امریکی حکام اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ایران کی کوششوں کے باعث زیادہ چوکنا رہنا چاہئے۔

بیان میں کہا گیاکہ مسافروں کو ممکنہ سکیورٹی انتباہات، پروازوں کی منسوخی، فضائی حدود کی بندش اور سفر میں رکاوٹوں کے لیے تیار رہنا چاہئے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایران نے کویت اور بحرین میں امریکی اہداف کے خلاف حملے کیے ہیں، اسی طرح ایران کے حمایت یافتہ حوثی سعودی عرب کے خلاف حملوں میں بھی ملوث رہے ہیں، جن میں شہری ہوائی اڈوں اور دیگر اہم بنیادی ڈھانچے پر حملے شامل ہیں، ان حملوں کے نتیجے میں عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے اور سفری نظام شدید متاثر ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں