راولپنڈی میں 300 روپے مالیت کی نسوار چوری پر مقدمہ درج

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک بنارس میں نسوار چوری ہونے پر تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متاثرہ شہری نے ون فائیو پر پولیس کو کال کی کہ اس کی 300 روپے مالیت کی 10 پیکٹ نسوار چوری ہوگئی ہے۔ شہری کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور قانونی کارروائی شروع کرتے ہوئے ملزم کی تلاش کا آغاز کر دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مکمل چھان بین کی جارہی ہے اور جلد ہی چور کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں