Buy website traffic cheap

افغان

آرمی چیف کی افغان صدر اور جنرل نکلسن سے ملاقات، اہم معاملات بارے بڑی خبر آگئی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کابل میں افغان صدر اشرف غنی اور اتحادی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن سے ملاقات کی. ملاقات میں ملکی و خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، بالخصوص افغانستان میں مصالحتی عمل کے لیے حال ہی میں کی گئی کوششوں ، غیر محفوظ سرحد کے باعث داعش اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے معاملات، اسمگلنگ اور منشیات کے پھیلاؤ پر بات ہوئی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے امن و استحکام کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور مشترکہ کوششوں پر زور دیا.