Buy website traffic cheap

جنگی اختیارات

اسرائیلی پارلیمنٹ نے وزیراعظم سے جنگی اختیارات چھین کر بے دست وپا کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): پارلیمنٹ کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کو دیئے گئے جنگی اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں،جس کے بعد اب پوری سیکیورٹی کونسل جنگ کا فیصلہ کرے گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے جنگی اختیارات پھر واپس لے لئے گئے۔بد ھ کو پارلیمنٹ میں اختیار پر نظر ثانی اور ترامیم کی گئیں،اس حوالے سے پارلیمنٹ میں نئے قانون منظور کئے گئے جس کے تحت اب پوری سیکیورٹی کونسل جنگ کا فیصلہ کرے گی،اکثریتی ارکان نے نئے وضع کردہ قانون کی حمایت میں ووٹ ڈالے۔واضح رہے اپریل میں پارلیمنٹ نے وزیر اعظم اور وزیر دفاع کو اعلان جنگ کا اختیار دیا تھا۔