امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں ہو رہے فیفا ورلڈ کپ میں یوں تو 48 ٹیمیں کھیل رہی ہیں لیکن ایران، مصر اور بیلجئیم کی ٹیموں والے گروپ جی (G) کو کچھ زیادہ توجہ حاصل ہو رہی ہے۔ ایران اور مصر ایشیا سے جانے والی 8 ٹیموں میں سے دو ہیں اور بیلجئیم یورپ سے ورلڈ کپ میں آنے والی 16 ٹیموں میں سے ایک ہے۔ بیلجئیم کی ٹیم اس لئے توجہ کا مرکز ہے کہ یہ مصر اور ایران میں سے ایک کا 32 کے مرحلے میں جانا مشکل کر سکتی ہے 32 کے راؤنڈ میں جا کر اپنی گزشتہ کچھ عرصہ سے گرتی ہوئی پوزیشن کو بحال کر کے گلوری کی طرف واپس جا سکتی ہے۔ ایران اس لئے توجہ کا مرکز ہے کہ جنگ کے سبب ایران اس وقت دنیا کی نظروں میں ہے جب کہ مصر کی ٹیم عرب دنیا میں فٹ بال کا گھر سمجھے جانے والے ملک سے آئی ہے۔ اس مرتبہ سعودیہ اور قطر کی ٹیمیں بھی ورلڈ کپ میں آئی تو ہیں لیکن عربوں کی توجہ مصر پر زیادہ ہے۔ ایران، مصر، بیلجئیم اور نیوزی لینڈ پر مشتمل گروپ جی میں سے کون سی دو یا تین ٹیمیں 32 کے مرحلہ میں جا سکتی ہیں؛ یہ جاننے کے لئے فٹ بال کے فینز بے قرار ہیں۔ گروپ جی میں صورتحال ایران نے ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا میچ بھی ڈرا کروا لیا ہے۔ اب ایران کا صرف ایک میچ باقی ہے۔ گروپ جی میں مصر، بیلجئیم اور نیوزی لینڈ بھی شامل ہیں اور ان کا بھی ایک میچ باقی ہے۔ گروپ جی میں باقی 2 میچ یہ طے کریں گے کہ گروپ جی میں دو ٹاپ کی ٹیمیں کون سی ہوں گی اور تیسری ٹیم جس کے ممکنہ طور پر 32 میں جانے کا امکان ہو سکتا ہے، وہ کون سی ہو گی۔ گروپ جی کے باقی دو فکسچرز میں سے پہلا میچ 26 جون، 2026 کو نیوزی لینڈ اور بیلجیم کا ہو گا جو کینیڈا کے شہر وینکوور میں بی سی پلیس میں ہو گا۔
گروپ جی کا دوسرا میچ مصر اور ایران کا ہو گا جو امریکہ کے شہر سیاٹیل میں لومین فیلڈ میں ہو گا۔ بیلجیئم کےلئے امکانات بیلجیم کے 32 کے راؤنڈ میں آگے جانے کے امکانات مکمل طور پر آخری میچ پر منحصر ہیں۔ وہ فی الحال 2 پوائنٹس کے ساتھ ایک انتہائی مسابقتی پوزیشن پر بیٹھے ہیں۔ آگے بڑھنے کے لیے بیلجیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف جیت حاصل کرنا ہوگی۔ بیلجئیم کیلئے نیوزی لینڈ کے ساتھ آخری گروپ میچ میں صرف ایک ڈرا کافی نہیں ہو سکتا کیونکہ ڈرا ہو جانے کی صورت میں اس کے صرف 3 پوائنٹ ہوں گے اور مصر اور ایران کے میچ کے نتائج اسے سنگین صورتحال سے دوچار کر سکتے ہیں۔ “سیفٹی نیٹ” بہرحال تب بھی بیلجئیم کو دتیاب رہے گا۔ توسیع شدہ فارمیٹ کے ساتھ، اچھے ریکارڈ کے ساتھ تیسرے نمبر کی ٹیمیں بھی 32 ٹیموں کے مرحلہ کیلئے کوالیفائی کر سکتی ہیں۔ اگر بیلجئیم نیوزی لینڈ سے میچ ڈرا کروا بیٹھا اور ایسا ہی ایران کے ساتھ بھی ہوا تو دونوں ٹیموں کے درمیان آگے جانے والی تیسری ممکنہ ٹیم بننے کے لئے امکانات قسمت پر منحصر ہوں گے۔
ممکنہ طور پر بیلجیئم اپنے آخری گرپ میچ میں نیوزی لینڈ کو بہرصورت شکست دینے کی کوشش ہی کرے گا۔ یہ جیت اسے گروپ میں دوسری اور پہلی پوزیشن پر لے جا سکتی ہے۔اگر بیلجیئم نیوزی لینڈ کو ہرا دیتا ہے اور مصر ایران کے خلاف پوائنٹس نہیں بنا پاتا، بیلجیم پھر بھی گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر جا سکتا ہے۔ مصر کیلئے امکانات؛ ایران سے جیت یا ڈرا درکار گروپ جی میں پہلی دو ٹیمیوں میں شامل ہو کر 32 کے مرحلہ میں جانے کے لئے مصر کے لئے امکانات، آج رات تک، گروپ میں سب سے زیادہ روشن ہیں۔ مصر کا ایران کے ساتھ گروپ میچ باقی ہے۔ اس میچ میں ایک جیت یا ڈرا ہو سکتا ہے۔ ایران کے ساتھ میچ جیت جانا مصر کو 7 پوائنٹس کے ساتھ راؤنڈ آف 32 میں خودکار کوالیفائی کرنے کی ضمانت دے دے گا۔ ایران کے ساتھ میچ میں جیت سے مصر کی گروپ G میں پہلی پوزیشن برقرار رہے گی۔
مصر کا ایران سے میچ ڈرا ہو جانے پر بھی مصر 5 پوائنٹس کے ساتھ 32 کے راؤنڈ میں پہنچ جانے کا یقین کر سکتا ہے۔ اگر مصر ایران سے ہارتا ہے تو اس کی کوشش گروپ میچوں کے مرحلہ میں 4 پوائنٹس پر ختم ہو جائے گی۔ اور ایران کے5 پوائنٹس کے ساتھ مصر اپنے 4 پوائنٹس کے سبب دوسرے نمبر پر آ سکتا ہے۔










