فٹبال ورلڈ کپ، ایران سے میچ برابر ، مصر کی ٹیم ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئی

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ایک اہم مقابلے میں ایران اور مصر کا میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔ اس ڈرا میچ کے نتیجے میں مصر نے ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ کامیابی سے اگلے مرحلے میں پہنچنے کے بعد اب راؤنڈ آف 32 میں مصر کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کڑے مقابلے کے بعد مصر اگلے مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب رہا۔

دوسری جانب انگلینڈ نے فیفا ورلڈکپ کے گروپ مرحلے کا اپنا آخری میچ کھیلے بغیر ہی ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی یقینی بنالی ہے۔ اسپین کے ہاتھوں یوراگوئے کی شکست نے انگلینڈ کی اگلے مرحلے میں رسائی کی راہ ہموار کر دی۔ اگرچہ سوئیڈن، ایکواڈور، بوسنیا ہرزیگووینا اور پیراگوئے بھی چار، چار پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں تاہم مختلف گروپس کے نتائج نے انگلش ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں