اجزاء:
•بیسن چھنا ہوا_____ 1 پیالی
•پسی ہوئی لال مرچ_____ آدھا چائے کا چمچ
•پسی ہوئی ہلدی_____ آدھا چائے کا چمچ
•دہی پھینٹی ہوئی_____ ڈیڑھ پیالی
•پانی_____ آدھی پیالی
•نمک_____ حسب ذائقہ
•تیل_____ تلنے کے لئے
•ہری مرچ،ہری پیاز،چاٹ مصالحہ_____ سجانے کے لیے
ترکیب:
بیسن میں لال مرچ،ہلدی اور نمک ملائیں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر گاڑھا آمیزہ تیار کرلیں۔
کڑاہی میں تیل گرم کریں اور اس آمیزہ کی چھوٹی چھوٹی بوندیاں تل کر نکال لیں۔
ایک پیالے میں دہی،پانی اور نمک ملائیں،اس میں بوندیاں شامل کر دیں۔
مزیدار رائتہ،ہری مرچ،ہری پیاز اورچاٹ مصالحہ چھڑک کر پیش کریں۔










