Buy website traffic cheap

چوہدری نثار

نوازشریف کے لندن میں بیان کے بعد چوہدری نثار بھی حساب چکتا کرنے میدان میں آگئے ایک اور بیان داغ دیا

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف نے گزشتہ روزلندن میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ انہیں چوہدری نثار کے اداروں کیخلاف محاذآرائی والے بیان پر بہت دکھ ہوامیں اس سے زیادہ ضروری کام کررہا ہوں اس لیے ان کی بات کا جواب نہیں دونگا۔ اس پر اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھاکہ نوازشریف کو صرف اپنے دکھ کا احساس ہے کسی اور کے دکھ کا بالکل احساس نہیں ہے۔ اداروں سے محاذآرائی نہ کرنے کا تو ان کے بھائی شہبازشریف بھی بیان دیتے رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ نوازشریف کو اس وقت دکھ نہیں ہواجب ان کے ہی لوگ میرے خلاف پروپیگنڈہ کررہے تھے۔