Buy website traffic cheap

چوہدری نثار

ن لیگ سے راہیں جداکرنا چوہدری نثارکو مہنگا پڑگیا، کاغذاتِ نامزدگی چیلنج

لاہور(ویب ڈیسک): گزشتہ روزسابق وزیرداخلہ اور شریف خاندان کے دیرینہ دوست چوہدری نثار علی خان نے اپنی ایک نجی محفل میں کہا تھاکہ وہ آئندہ الیکشن آزاد امیدوارکی حیثیت سے لڑیں گے۔ تاہم بعد میں انہوں نے اس بات کی تردید کی ایسی کوئی بات نہیں ہوئی اور زیادہ تر افواہیں ہیں جو میڈیا چلارہا ہے۔ درخواست گزار شاہد اورکزئی نے چوہدری نثارعلی خان کے کاغذاتِ نامزدگی چیلنج کردیے ہیں ان کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خان سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے میں شامل تھے ریٹرننگ آفیسرنے درخواست کنندہ اور چوہدری نثارکو چودہ جون کو طلب کرلیا ہے۔ یادرہے کہ درخواست گزارشاہد اورکزئی ایک عادی پٹیشنر ہیں جس پر سپریم کورٹ اپنی تمام رجسٹریوں میں پابندی لگاچکی ہے۔