Buy website traffic cheap

وزیرِ خزانہ

پاکستان اس وقت کس خوفناک معاشی بحران سے گزررہا ہے اورکیا آئی ایم ایف کےپاس جانا ناگزیر ہے، نگران وزیرِ خزانہ کی بریفنگ

لاہور(ویب ڈیسک): وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ اوربجٹ خسارہ ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرہے،آئی ایم ایف پروگرام کیلئے کام جاری ہے،آئی ایم ایف پروگرام کوبیل آؤٹ کہنامناسب نہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میکرو اکنامک استحکام کیلئے مشاورت ضروری ہے،زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب 30 کروڑڈالر تک پہنچ گئے۔انہوں نے کہا کہ ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدرکاتعین مارکیٹ فورسزکرتی ہیں،ڈالرکے حوالے سے کوئی پیشگوئی نہیں کی جاسکتی۔ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ این ایف سی کے تحت صوبوں کوزیادہ وسائل مل رہے ہیں،آئی ایم ایف اورسی پیک سے کوئی تعلق نہیں، آئی ایم ایف پروگرام کوبیل آؤٹ کہنامناسب نہیں،انہوں نے کہا کہ فوری طورپرادائیگیوں کیلئے کوئی دباؤنہیں۔