Buy website traffic cheap

عمران خان

وزیراعظم نے پاکستان کی 150 بڑی شخصیات کو ملاقات کے لیے بلالیا

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان نے آج بڑے ٹیکس دہندگان کو ملاقات کے لئے بلا لیا، قومی خدمت پر سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے جائیں گے۔وفاقی حکومت نے بڑے ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم آفس میں آج 150 بڑے ٹیکس دہندگان کے اعزاز میں تقریب ہو گی، قومی خدمات پر ٹیکس دہندگان میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے جائیں گے، عمران خان ٹیکس نیٹ بڑھانے سمیت دیگر معاملات پر مشاورت بھی کریں گے۔ دوسری جانب گزشتہ رات وزیراعظم عمران خان ٹیکس نہ دینے والے افراد کیخلاف ایف بی آر کو کاروائی تیزکرنے کا حکم جاری کردیا ہے.