Buy website traffic cheap


پنجاب میں اسکول کے بچوں کو مفت دودھ ملے گا

لاہور: پنجاب حکومت نے اسکول کے بچوں کے لیے دودھ پروگرام کا آغاز کر دیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے اسکول کے بچوں کے لیے دودھ پروگرام کی تقریب یونیورسٹی آف لاہور میں ہوئی۔ جس میں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک حسنین بہادر دریشک اور صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ پاکستانی بچوں میں غذائی قلت کی شرح تشویشناک حد تک زیادہ ہے جس پر قابو پانے کے لیے حکومت نے اسکول مِلک پروگرام شروع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 6 ماہ کے لیے شیخوپورہ اور اٹک کے 89 پرائمری اسکولوں میں بچوں کو روزانہ دودھ مفت فراہم کیا جائے گا۔

یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے وائس چانسلر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بچوں میں غذائی قلت کے مسئلے پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور ان کے ویڑن کی روشنی میں اس منصوبے کا آغاز کیا گیا۔