وزیراعظم عمران خان کا پشاور کا پہلا دورہ، اہم پیشرفت متوقع
پشاور (پانا) وزیراعظم عمران خان جمعہ کو ایک روزہ دورہ پر پشاور پہنچ گئے، یہ ان کا پشاور کا پہلا دورہ ہے۔ وہ دورہ کے دوران خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ کے ارکان سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ فاٹا ٹاسک فورس کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب، معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق، معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی اور سینئر افسران بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔