ایرانی بحریہ

آبنائے ہرمز کے مشرق میں ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا: ایرانی بحریہ

تہران: ایرانی بحریہ کے مطابق آبنائے ہرمز کے مشرق میں ایک ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز میں آگ لگ گئی اور وہ ناکارہ ہوگیا۔

ایرانی بحریہ کا کہنا ہے کہ ٹینکر نے نیویگیشن سسٹم بند کرکے ممنوعہ علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی، بار بار وارننگ کے باوجود ممنوعہ علاقے میں داخل ہونے پر ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔

ایرانی بحریہ نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی وارننگ نظرانداز کرنے والے بحری جہاز بھی اسی انجام سے دوچار ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں