قطری وزیر اعظم

امریکا ایران تنازع کا سفارتی حل تلاش کرنے کے لیے تیار ہے: قطری وزیر اعظم

لندن: قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا ہے کہ امریکا ایران تنازع کا سفارتی حل تلاش کرنے کے لیے تیار ہے۔

قطری وزیراعظم نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، امریکی انتظامیہ کشیدگی کم کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے نتائج مستقبل کی امریکی پالیسی پر اثرانداز ہو سکتے ہیں، انتخابی شکست کے باوجود امریکی انتظامیہ کی سفارتی حل کی خواہش تبدیل نہیں ہوئی، حالیہ دنوں میں سفارتی رابطوں کی رفتار ضرور کم ہوئی ہے لیکن یہ سلسلہ ختم نہیں ہوا۔

قطری وزیراعظم نے کہا کہ قطر،ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی کوششیں جاری رکھے گا، مکمل امن معاہدے کا انتظار کرنے کے بجائے کشیدگی کم کرنے کے لیے قابل عمل معاہدہ ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں