Buy website traffic cheap


اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم کے خط کا جواب تیار کرلیا

لاہور (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم کے خط کا جواب تیار کرلیا۔ جوابی خط کل (جمعرات کو) بھجوایا جائے گا۔اپوزیشن جماعتوں کے ایڈوائزی گروپ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ہوا۔ معروف قانوندان کامران مرتضی نے خط کے مندرجات کو تحریر کیا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے جوابی خط میں وزیراعظم کے خط پر اعتراض اٹھایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کے ممبران کے نام پہلے بھیجے ہیں اور مشاورت بعد میں کر رہے ہیں۔مسلم لیگ(ن)کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کا طریقہ کار آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ہونا چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان آئینی و سپریم کورٹ کے فیصلوں سے ہچکچا رہے ہیں۔احسن اقبال نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت شہنشاہیت کا نظام چل رہا ہے۔ جمہوریت میں وزیر اعظم کے ساتھ اپوزیشن کا برابر کا کردارہوتا ہے۔ وزیراعظم کے رویہ کی وجہ سے فوجی عدالتوں کا معاملہ بھی سردخانے کی نذر ہوگیا۔ذرائع کے مطابق قائد حزب اختلاف کی طرف سے لکھے گئے خط کو الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری پر سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے جو کل وزیراعظم کو آج ارسال کیا جائے گا