قطر کا

قطر کا جلد نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کے اعلان کا فیصلہ

دوحہ: قطر نے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مل کر نئی دفاعی شراکت داری قائم کرنے کا اعلان جلد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گلوبل سکیورٹی فورم سے خطاب کرتے ہوئے قطر کے نائب وزیراعظم شیخ سعود بن عبدالرحمان آل ثانی نے کہا کہ علاقائی شراکت داروں کے ساتھ نئے دفاعی اقدامات پر کام جاری ہے اور جلد نئی دفاعی شراکت داری کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ قطر نے حال ہی میں اپنی دفاعی صلاحیتوں کا تفصیلی جائزہ لیا ہے، جس کے بعد فضائی دفاع، ڈرون حملوں کی روک تھام، سائبر سکیورٹی اور آبی سلامتی کو اولین ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔

قطری نائب وزیراعظم نے امریکا کے ساتھ دفاعی تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس شراکت داری نے خلیجی خطے کی مجموعی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنایا ہے۔

شیخ سعود بن عبدالرحمان آل ثانی نے انکشاف کیا کہ ایران جنگ کے دوران 90 فیصد سے زائد حملوں کو مشترکہ مہارت اور کئی دہائیوں پر محیط عسکری سرمایہ کاری کی بدولت کامیابی سے ناکام بنایا گیا۔

واضح رہے کہ قطر خطے میں دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ نئے اقدامات پر کام کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں