واشنگٹن، مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور یمن کی حوثی ملیشیا کے حملوں کے خدشات کے پیشِ نظر امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اردن، عراق، یمن، لبنان اور شام سمیت 12 ممالک میں امریکی سفارت خانوں کی جانب سے سکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
سکیورٹی الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ایران اور اس کے حمایت یافتہ گروپ امریکی شہریوں اور امریکی مفادات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
الرٹ میں امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خطے میں پروازوں کی منسوخی اور فضائی حدود کی بندش سے متعلق تازہ معلومات سے باخبر رہیں اور مشرقِ وسطیٰ کے کشیدہ علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کریں۔










