Buy website traffic cheap

Willingness of caretaker government, IMF to work together

آئی ایم ایف کو رام کرنے کےلئے بااثر ممالک سے رابطے شروع

اسلام آباد :آئی ایم ایف کے نویں جائزہ کی تکمیل کے لیے حکومت نے با اثر ممالک سے رابطے شروع کردےئے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے با اثر ممالک کے سفراءسے ملاقات میں آئی ایم ایف کو رام کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔وزیراعظم شہباز شریف سے گزشتہ روز امریکہ، برطانیہ فرانس، جاپان، جرمنی، چین اور سعودی عرب سمیت دیگر بااثر ممالک اور یورپی یونین کے سفراءنے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومت کی جانب سے یہ باور کروایا گیا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے نویں جائزے کی تکمیل کے لئے بجٹ سے قبل تمام شرائط پر عمل درآمد کو یقینی بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق غیر ملکی سفراء نے پاکستانی معیشت سے متعلق وزیراعظم سے سوالات بھی کیے آئے اور یقین دلایا کہ وہ اپنی حکومتوں سے اس حوالے سے بات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سپرا کو بتایا گیا کہ رواں سال کے آغاز میں آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دی گئی تھیں۔ حکومت نے 170 ارب روپے کا منی بجٹ پیش کیا اس کے علاوہ بجلی، گیس کے نرخوں اور شرح سود میں اضافہ کیا گیا۔