Buy website traffic cheap

DHA, Lahore , Traffic Accident, Fog, Latest News, Pakistan News

ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی فیز 8 لاہورمیں دھند کے باعث ٹریفک حادثہ

لاہور(ویب ڈیسک): ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی فیز8 لاہورکے داخلی راستے پر دھند کے باعث ٹریفک حادثہ پیش آگیا. تفصیلات کے مطابق ڈرائیورکارمیں بچوں کو لیکر سکول چھوڑنے جارہاتھا اورموڑتے کاٹتے ہوئے مخالف سمت سے آتی تیزرفتارگاڑی کی وجہ سے حادثہ پیش آگیا. حادثے میں ڈرائیوراوربچے معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا.

بچوں کی والدہ عائشہ ناصرنے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے افسوسناک واقعے کی تفصیلات شیئرکیں‌ اورکئی اہم سوالات اٹھادیے، سوشل میڈیا پر جاری کی جانیوالی پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے اطلاع ملتے ہی وہ جائے وقوعہ پر پہنچی لیکن ٹریفک جام کی وجہ سے اپنے بچوں کے پاس نہیں پہنچ سکیں لیکن ان کی دوست نے بچوں کو ہسپتال پہنچایا. انہوں نے والدین سے درخواست کی کہ وہ اپنے بچوں اورڈرائیورزکو اس حوالے سے تربیت دیں کہ ایسے واقعات کی صورت میں انہیں کیا کرناچاہیے. انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ جائے وقوعہ پرپہنچی تو آتی جاتی گاڑیوں میں‌موجود لوگ تصویریں‌اور ویڈیوزبنانے مشغول تھے تاکہ سب سے پہلے سوشل میڈیا پر خبرشیئرکرسکیں اورمتاثرہ افراد کی مدد نہیں کررہے تھے. ایسی صورت میں ریسکیو 1122 بھی ٹریفک جام کی وجہ سے وقت پر نہیں‌پہنچ پاتی.