ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے دبئی سے اسرائیل جانے والی اماراتی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے واقعہ کو دہشت گردی قرار دیدیا۔
پراسیکیوٹر جنرل متحدہ عرب امارات نے بتایا کہ اسرائیل جانے والی پرواز کے معاون پائلٹ نے کاک پٹ میں پائلٹ پرکلہاڑی سے حملہ کیا، معاون پائلٹ نے حملے کے بعد طیارے کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش کی۔
اماراتی پراسیکیوٹر جنرل معاون کے مطابق معاون پائلٹ نے دہشت گردی کا منصوبہ پہلے سے بنا رکھا تھا، واقعہ کے حالات، محرکات اور اس سے متعلق ممکنہ روابط کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، ٹھوس اور ڈیجیٹل شواہد کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ترجمان ائیرلائن کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اس لیے اس پر تبصرہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلائی دبئی کے واقعہ میں ملوث معاون پائلٹ عمان کے شہری ہمام الحمامی ہیں۔










