کیف: یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ بندی اور مذاکرات کیلئے تیار ہے، جنگ کو روک کر امن مذاکرات شروع کیے جا سکتے ہیں تاہم ڈونباس کا علاقہ روس کے حوالے نہیں کریں گے۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ روس میدان جنگ میں کامیابی حاصل نہیں کر سکا، یوکرین جنگ سے تھک چکا ہے لیکن اپنی سرزمین سے دستبردار نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے بعد امریکا اور یورپی ممالک سے سکیورٹی ضمانتیں حاصل کریں گے۔
یوکرینی صدر نے مزید کہا کہ ناروے میں امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف سے ہونے والی ملاقات مفید رہی۔










