نیویارک میں

نیویارک میں انتخابات کے دوران تکنیکی خرابی، 7 لاکھ ووٹرز مشکلات کا شکار

واشنگٹن: امریکی ریاست نیویارک کی ویسٹ چیسٹر کاؤنٹی میں انتخابات کے دوران تکنیکی مسائل کے باعث ووٹنگ کا عمل متاثر ہوگیا، متعدد پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ مشینیں ناکارہ ہوگئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق پیپر بیلٹس مشینوں میں اسکین نہ ہونے کے باعث ووٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ ویسٹ چیسٹر کاؤنٹی کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر تکنیکی خرابی سامنے آئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کاؤنٹی کے تقریباً 7 لاکھ ووٹرز اس صورتحال سے متاثر ہوئے ہیں، حکام نے ووٹرز کو بیلٹ پیپرز ہاتھ سے پُر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

انتخابی حکام کے مطابق ہاتھ سے پُر کیے گئے بیلٹ پیپرز کو محفوظ رکھنے کے لیے اورنج ایمرجنسی بیگز میں جمع کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ متبادل ووٹنگ مشینیں استعمال کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ انتخابی عمل کو معمول پر لایا جا سکے۔

نیویارک کے انتخابی حکام نے ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ پولنگ اسٹیشنز پر قطار میں رہیں اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔

حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تکنیکی خرابی کے باوجود ووٹرز کا ہر ووٹ محفوظ رکھا جائے گا اور تمام ووٹوں کی گنتی یقینی بنائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں