فٹبال ورلڈ کپ: فیفا نے مسلمان کھلاڑیوں کیلئے مین آف دی میچ ٹرافی تبدیل کر دی

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں جہاں ایک طرف گولز کے نئے ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں، وہیں آف دی فیلڈ کچھ اہم تبدیلیاں بھی دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق فیفا نے مسلمان کھلاڑیوں کے مذہبی جذبات اور عقائد کا احترام کرتے ہوئے مین آف دی میچ کی ٹرافی کے ڈیزائن میں تبدیلی کی ہے۔ اب مسلمان فٹ بالرز کو دی جانے والی ٹرافی سے شراب بنانے والی کمپنی کا لوگو ہٹا دیا گیا ہے۔ برطانوی سپورٹس میڈیا پلیٹ فارم ’ای اایس پی این یوکے‘ سوشل میڈیا پوسٹ اور دوسرے پلیٹ فارمز میں سامنے آنے والی تصاویر میں واضح دیکھا جا سکتا ہے ۔ تصاویر میں مصر کے محمد صلاح اور ارجنٹائن کے لیونل میسی کو ملنے والی ٹرافیوں میں نمایاں فرق موجود ہے۔ جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ مسلم فٹبالرز کے لیے ورلڈ کپ کی ’’پلیئر آف دی میچ‘‘ ٹرافی سے الکوحل برانڈ کا لوگو ہٹا دیا گیا ہے تاکہ ان کے مذہبی عقائد کا احترام کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں