Buy website traffic cheap

boby

بوبی دیول بالی وڈ میں‌ کام نہ ملنے پر کیا کرتے رہے؟، خود ہی راز کھول دیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی ادکار بوبی دیول نے بالی وڈ میں‌فلموں کے فلاپ ہونے کے بعد مزید کام نہ ملنے اور 4 سال بیروزگار رہنے پر ایک انٹرویو میں کہا کہ ان 4 برسوں کے دوران وہ شراب کے عادی بن گئے تھے، مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ان کا جسم ڈھلک گیا تھا لیکن اس دوران ان کی بیوی اور بچوں نے کسی بھی لمحے ان کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ یہ بیوی اور بچے ہی تھے جنہوں نے انہیں مکمل تباہی سے بچایا، وہ ہر حال میں اپنے بچوں کے لیے ایک بہترین باپ بننا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ بوبی دیول سلمان خان کی عید پر آنے والی نئی فلم ریس 3 میں اداکاری کرتے ہوئے نظر آئینگے.