Buy website traffic cheap


سعودی خاتون مصور کے سنگ مرمر پر خوبصورت اور حیران کن فن پارے

سعودی عرب کی باصلاحیت مصورہ رحاب خالد نے سنگ مرمر کے ٹکڑوں اور ٹائلز پر دلکش تصاویر اور دیدہ زیب پورٹریٹ بناکر آرٹ کی دنیا میں ایک نئی جہت کا خوشگوار اضافہ کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں فائن آرٹ کی طالبہ رحاب خالد نے اپنے فن پاروں سے دنیا بھر کی توجہ حاصل کر لی ہے، پہلے وہ کینوس پر آئل پینٹ سے مصوری کیا کرتی تھیں لیکن اب اس میں جدت لاتے ہوئے ٹائلز اور سنگ مر مر کے ٹکڑوں کو ہی کینوس بنا لیا اور دلفریب نمونے تخلیق کیے۔

رحاب خالد سنگ مر مر پر تصاویر، کارٹون، پورٹریٹ اور خوبصورت مناظر اس مہارت سے پینٹ کرتی ہیں دیکھنے والوں کو بالکل اندازہ نہیں ہوتا کہ یہ شاہکار ٹائلز اور سنگ مرمر کے ٹکڑوں پر تخلیق کیے گئے ہیں۔ وہ چھوٹے ٹکڑوں کو پر الگ الگ تخلیقات کرکے جب ان کو یکجا کرتیں تو ایسا محسوس ہوتا جیسے وال پیٹنگ کی گئی ہے۔

رحاب خالد بچپن سے خاکہ سازی کی شوقین کی ہیں اسی لیے مصوری کی تعلیم بھی حاصل کی اور اب سنگ مرمر کے ٹکڑوں پر سعودیہ کی اہم شخصیات کی پورٹریٹ بھی بناتی ہیں جسے کافی پسند کیا گیا جس کے بعد مصورہ نے اپنے شاہکار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر شیئر کرنا شروع کیا تو تعریفوں کا تانتا بندھ گیا جس سے انہیں کافی حوصلہ ملا۔

رحاب خالد نے ڈرائنگ اور مصوری کے کئی مقابلوں میں حصہ لیا اور کامیابیاں سمیٹیں، ان کے فن پاروں کو قدر کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے اور عالمی سطح پر نام بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

رحاب سنگ مرمر کے اور بڑے ٹائلز کو مختلف سائز میں کاٹ کر ان پر مصوری کرتی ہیں یہ ایک بہت انوکھا اور منفرد تجربہ تھا تاہم انہیں یقین نہیں تھا کہ اس قدر پذیرائی ملے گی۔