Buy website traffic cheap

ڈالر

عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی جیت کیساتھ ہی پاکستان سٹاک ایکس چینج سے بھی خوشخبریاں آنے لگیں

لاہور(ویب ڈیسک): عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے بعد ملک کے طول و عرض میں سیاسی بے یقینی کا خاتمہ ہوچکاہے اور معاملات زندگی معمول پر آنا شروع ہوگئے ہیں پاکستان سٹاک ایکس چینج اور ڈالرزمارکیٹ کے حوالے سے کافی عرصے سے مایوس کن خبریں آرہی تھیں لیکن پاکستان تحریکِ انصاف کی جیت اور عمران خان کے متوقع وزیراعظم بننے کی اثر پاکستان کی تجارت پر بھی پڑنے لگا ہے انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر اکیس پیسے سستا ہوکر 127پر ٹریڈ ہورہا ہے دوسری جانب سٹاک ایکس چینج کے کاروبارمیں بھی تیزی دیکھی گئی ہے اور دوسو تیس پوائنٹس کے اضافے کیساتھ بیالیس ہزارکی نفسیاتی حد عبورکرگئی ہے۔