Buy website traffic cheap

زلفی بخاری

عمران خان کی دوستی بھی کام نہ آئی، نگران وفاقی حکومت کی زلفی بخاری کیخلاف بڑی کاروائی

لاہور(ویب ڈیسک): متوقع وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ۔ زلفی بخاری کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں ڈالا گیا ،کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی تھی یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیب میں زلفی بخاری کے خلاف انکوائری چل رہی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے دیگر افراد کی معاونت سے برٹش ورجن آئی لینڈز پر آف شور کمپنیاں بنا رکھی ہیں، جن کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور وہ منی ٹریل پیش کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔