Buy website traffic cheap

ممنون حسین

ممنون حسین نے صدارتی اختیارات استعمال کرتے ہوئے نوازشریف کو ریلیف فراہم کرنے کے متعلق بیان دیکر تھرتھلی مچادی

لاہور(ویب ڈیسک): صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ریلیف دینے کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کر سکتا ،ریٹائرڈ ہونے کے بعد نواز شریف سے ملنے جاﺅں گا ۔میڈ یا سے گفتگو کے دوران صحافی نے صدر مملکت سے سوال کیا کہ آپ نے عدالتوں میں مطلوب افراد سے ملاقات کی ،اس پر جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ذاتی تعلقات کی وجہ سے ان لوگوں سے ملاقات کی ،جب تک جرم ثابت نہ ہو جائے کسی کو مجرم نہیں کہا جا سکتا لیکن الزام لگانے سے کون روک سکتا ہے ۔ممنون حسین نے مزید کہا کہ دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کو مطمئن کر ے۔