Buy website traffic cheap

حلف

پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدرشمیم نقوی ایم کیوایم کیساتھ پارٹی اتحادکو لے ڈوبے، عمران خان بھی میدان میں‌آگئے

لاہور(ویب ڈیسک): چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایم کیو ایم کے خلاف بیان دینے پر فردوس شمیم نقوی سے وضاحت طلب کرلی۔ پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کی جانب سے ایم کیو ایم سے متعلق دیے گئے بیان پر پارٹی چیئرمین عمران خان نے اظہار برہمی کرتے ہوئے اسے ایک غیر ذمہ دارانہ بیان قرار دیا ہے۔ عمران خان نے اس ضمن میں فردوس نقوی سے وضاحت طلب کرلی ہے۔تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے بتایا کہ ایسے متنازع بیان پر فردوس شمیم کی سرزنش ہوگی عمران خان جلد انہیں طلب کرکے ان سے بات کریں گے۔نعیم الحق نے مزید کہا کہ یہ پارٹی پالیسی نہیں ہے یہ فردوس شمیم نقوی کی ذاتی رائے ہے ہم نے قومی مفاد میں ایم کیو ایم کو اپنے ساتھ ملایا ہے۔