Buy website traffic cheap

دیامیربھاشاڈیم

معروف کاروباری شخصیت نے دیامیربھاشاڈیم کے تعمیرکے لیے کروڑوں روپے عطیہ کردیے

لاہور(ویب ڈیسک): معروف کاروباری گروپ انڈس موٹرزنے دیامیربھاشاڈیم کی تعمیر کے لیے کروڑوں روپے عطیہ کردیے ہیں. تفصیلات کے مطابق انڈس موٹرز نے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے 10 کروڑ روپے عطیے کا اعلان کیا ہے. انڈس موٹر کمپنی نے ملک میں پانی کے بحران پر قابو پانے کےلئے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے 10 کروڑ روپے عطیے کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے پہلے مرحلے میں 2 کروڑ روپے کا چیک دیا گیا ہے۔سی ای او آئی ایم سی علی اصغر جمالی نے وزیر اعظم عمران خان سے اپنی ملاقات کے دوران چیک پیش کیا اور فنڈ کی تعمیر کے سپریم کورٹ کے منصوبے کو سراہا۔ ملاقات میں چیئرمین انڈس موٹر کمپنی علی ایس حبیب بھی موجود تھے۔

خدا کا واسطہ اس ملک سے محبت کریں،چیف جسٹس
لاہور(ویب ڈیسک): چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکا کہنا ہے کہ میں رہوں نہ رہوں سپریم کورٹ کا یہ ادارہ برقرار رہے گا اور میرے بعد آنے والے مجھ سے زیادہ بہتر ہیں۔ ذرائع کے مطابق :کوئٹہ میں بلوچستان بار میں اپنے خطاب میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ڈیم کی تعمیرآنے والی نسلوں کیلئے بہترین تحفہ ہوگا، اداروں کے حوالے سے کسی کا رہنا یا نہ رہنا معنی نہیں رکھتا، میں رہوں نہ رہوں سپریم کورٹ کا یہ ادارہ برقرار رہے گا اور میرے بعد آنے والے مجھ سے زیادہ بہتر ہیں۔مزید چیف جسٹس نے کہا کہ ڈیم مہم کے حوالے سے بہت محبت ملی ہے، ڈیم ہماری بقا اورآنے والی نسلوں کے لیے ناگزیرہوچکا ہے، خدا کا واسطہ اس ملک سے محبت کریں، ایک سال اس ملک کو دیں اور پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ کیا لوگوں کونہیں معلوم تھا کہ بلوچستان میں پانی کی کس حد تک سطح گررہی ہے، اس کے لیے کیا اقدامات اٹھائے گئے، ان لوگوں کا کسی نے احتساب نہیں کرنا ہے، اب وقت ہے کہ ملک کو لوٹایا جائے، قوم کو آگے آنا چاہیے، اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلوچستان کی نمائندگی ناگزیر ہے، ہم نے ہائیکورٹ میں ججوں کی تعداد تین ماہ پہلے بڑھا دی تھی۔