Buy website traffic cheap


پاکستان کی سیاست سے شریف خاندان کا دل بھر چکا ہے

لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت حمزہ شہباز اور مریم نواز کے باہر جانے پر آج راضی ہو جائے یہ جوتے چھوڑ کر دوڑ لگا دیں گے۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جو سیاسی گرو مسلم لیگ (ن) سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں ان کی اطلاع کے لئے شریف خاندان صرف ایک معاملہ چاہتا ہے کہ ان کے باقی ماندہ خاندان کو باہر جانے دیا جائے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست سے شریف خاندان کا دل بھر چکا ہے، حمزہ اور مریم کے باہر جانے پر حکومت آج راضی ہو جائے یہ جوتے چھوڑ کر دوڑ لگا دیں گے۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری نے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکو خط لکھا جس میں انہوں نے شہبازشریف کے ایوان میں نہ آنے پرکڑی تنقید کی ہے۔ اپوزیشن لیڈر طویل عرصے سے ایوان میں تشریف نہیں لارہے، قانون سازی میں اپوزیشن لیڈرکا اہم کردارہوتا ہے، ان کی غیرموجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔