Buy website traffic cheap


آئی فون 11 میں ’پراسرار‘ چپ ’یو ون‘ ایک راز بن گئی ؟

لاہور(ویب ڈیسک) مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے نئے آئی فون میں ایک ’پراسرار‘ چپ ’یو ون‘ کی موجودگی کے بارے میں کسی کو پتہ نہیں یہ کس لئے ہیں تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فضاءمیں چیزوں کی موجودگی بھانپنے کیلئے استعمال ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایپل کمپنی نے اسی ہفتے اپنے نئے آئی فون 11 اور آئی فون 11 پرو لانچ کئے ہیں جن میں کیمروں کو مزید بہتر بناتے ہوئے رنگوں کو تبدیل اور بیٹری لائف کیساتھ ساتھ کارکردگی میں اضافہ کیا گیا ہے۔لیکن ایک چیز ایسی ہے جس کا ذکر کم ہی کیا گیا۔ نئے فون میں ایک ’یو ون‘ نامی چپ ہے جس کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے یہ فضا میں چیزوں کی موجودگی بھانپنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ فی الحال یہ صرف آئی فون کی ائیر ڈراپ ٹیکنالوجی کیلئے استعمال کی جا رہی ہے جو لوگوں کو دو ایپل ڈیوائسز کے درمیان ڈیٹا ٹرانسفر کرنے میں مدد دے رہی ہے۔ اس چپ کی مدد سے دوسری ڈیوائس کی درست لوکیشن بھی معلوم کی جا سکتی ہے اور اس سے یہ بھی پتہ لگایا جا سکتا ہے دوسری ڈیوائس کس سمت اشارہ کر رہی ہے. یو ون چپ کئی اور فیچرز کیلئے بھی کام کرتی ہے لیکن فی الحال یہ واضح نہیں کہ وہ کون کون سے فیچرز ہیں۔

ایپل کی ویب سائٹ پر اس نئی چپ کے بارے میں کچھ تفصیل دی گئی ہے جو کسی حد تک حیران کن ہے کیونکہ یہ تفصیل ایک ایسی سرخی کے نیچے درج ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ یو ون آئی فون کو مزید ’پریسائز‘ بناتی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے ’یو ون چپ الٹرا وائڈبینڈ ٹیکنالوجی کے استعمال سے فضا میں معلومات اکٹھی کرتی ہے جس سے آئی فون 11 پرو کو کسی اور یو ون چپ والی ایپل ڈیوائس کو ڈھونڈنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ فون میں ایک اور حس ڈالنے کے مترادف ہے، جو کئی نئی صلاحیتوں کی طرف راہ نکال سکتی ہے۔‘ پہلے ہی قیاس آرائیاں تھیں کہ ایپل ایک ایسی چھوٹی ٹریکنگ ڈیوائس بنا رہی ہے جو کسی بھی چیز کے ساتھ جڑنے کے بعد اس کو تلاش کرنے میں مدد دے گی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ نیا آئی فون ان آلات کو بھی ڈھونڈ سکے گا۔ یہ محض آپ کو یہ نہیں بتائے گا کہ آپ کی چابیاں کتنی دور ہیں بلکہ یہ بھی بتائے گا وہ کس کرسی پر کام کرتے گریں اور اس وقت کہاں ہیں۔یو ون چپ صرف مہنگے آئی فون 11 پرو اور پرو میکس میں موجود ہے جبکہ سستے آئی فون 11 میں یہ چپ موجود نہیں۔