مہوش حیات کا سابق صدر پرویز مشرف سے اظہار ہمدردی
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ مہوش حیات سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں بول پڑیں۔
تفصیلات کے مطابق : اداکارہ مہوش حیات نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر سابق صدر پرویز مشرف کی اسپتال کی ایک ویڈیو شیئر کی۔
Let’s put politics aside for one moment. This man was our President & guided us through some every difficult times. Like him or loathe him, he deserves the opportunity to be heard. At least we can grant him that dignity.After all does the law not say”Innocent till proven guilty”? pic.twitter.com/ys2Sbyph64
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) December 4, 2019
مہوش حیات نے ویڈیو کے کیپشن میں صدر پرویز مشرف کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ ’آئیے ایک لمحے کے لئے سیاست کو ایک طرف رکھ دیتے ہیں، یہ شخص ہمارے ملک کاصدر رہ چکا ہے اور ہر مشکل وقت میں انہوں نے ہماری رہنمائی کی‘۔ تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ’آپ انہیں پسند کرتے ہوں یا ان سے نفرت کرتے ہوں، وہ سُنے جانے کے مستحق ہیں‘۔ اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ کیا قانون کسی بھی شخص کو جرم ثابت ہونے تک بے گناہ قرار نہیں دیتا؟ واضح رہے کہ پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کرنے پر سنگین غداری کا مقدمہ چل رہا ہے۔ اداکارہ مہوش حیات کے اس ٹوئٹ پر مداحوں نے بھی ان کی حمایت کرتے ہوئے اپنے ردِعمل کا اظہار کیا۔
ٹوئٹر پر ایک صارف نے اداکارہ مہوش حیات کے کیپشن سے اتفاق کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کی حمایت کی۔
سعد ملک نامی صارف نے جذباتی انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ’یہ دل کے بہت صاف ہیں سب پر بھروسہ بھی کرتے ہیں‘۔
حسان احمد نامی صارف نے کہا کہ ’مشرف نے دوسرے سیاست دانوں سے زیادہ بہتر ملک چلایا تھا‘۔