Buy website traffic cheap


نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کی 38سالہ وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن، جو ایک بچی کی ماں بھی ہیں، نے بالآخر منگنی کر لی ہے اور اب شادی کرنے جا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق : جیسنڈا آرڈرن کا دولہا کوئی اور نہیں بلکہ ان کا پارٹنر کلارک گےفرڈ ہے جو اس کی بیٹی کا باپ بھی ہے۔ جیسنڈا اور کلارک طویل عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں ہیں اور ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔ جیسنڈا اور کلارک کے ترجمان کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ”جیسنڈا اور کلارک نے منگنی کر لی ہے اور اب وہ ایسٹر کی چھٹیوں میں شادی کرنے جا رہے ہیں۔ “ بیان میں شادی کی حتمی تاریخ نہیں بتائی گئی اور یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ شادی کی پیشکش جیسنڈا نے کی یا کلارک نے۔ اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ ”میں اس سے زیادہ کچھ نہیں بتا سکتا کہ اب ان کی منگنی ہو چکی ہے اور وہ شادی کرنے جا رہے ہیں۔“واضح رہے کہ وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن دنیا کی دوسری وزیراعظم تھیں جنہوں نے اس عہدے پر رہتے ہوئے بچے کو جنم دیا۔ وزیراعظم ہوتے ہوئے ماں بننے والی دنیا کی پہلی خاتون کا اعزاز بے نظیر بھٹو کے پاس ہے۔